13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان اسمبلی کا ماہی گیر کارڈ کے اجرا سے متعلق قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی کا ماہی گیر کارڈ کے اجرا سے متعلق قرارداد منظور

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی نے ماہی گیروں کیلئے ماہی گیر کارڈ کی اجراء سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ۔جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمن بلوچ کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی ۔قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ ماہی گیرسمندری لہروں کامقابلہ کرکے رزق تلاش کرتے ہیں، ٹرالرز مافیا سمندری مچھلی کی نسل کشی نے ماہی گیروں کو شدید متاثرکیاہے،ماہی گیران حالات میں کشتی،جال اور انجن خریدنے سے بھی قاصر ہیں۔

صوبائی حکومت صحت کارڈ،کسان کارڈ کی طرز ماہی گیرکارڈ کااعلان کریں۔ صوبائی حکومت ماہی گیروں کے نقصان کے ازالہ کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھانے کویقینی بنایاجائے ۔اراکین اسمبلی نے قرارداد کی موزونیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی سمندر حدود سے سندھ کے ماہی گیر پانچ ارب روپے کی مچھلیاں شکار کرکے لے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

مچھلیوں کا غیر قانونی شکار روکاجائے ،ماہی گیری سے بلوچستان اربوں روپے کماسکتاہے اورماڑہ اور پسنی میں بے شمار مچھلی کی اقسام ہیںہمیں ماہی گیری کو تحفظ دینا ہے اپنے سمندر کی حفاظت کرنی ہوگی،ساحل کو تحفظ دے کرے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔بلوچستان کے ساحل کے ساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلوک کیاجارہاہے ،ماہی گیری کو فروغ دے کر صوبے کے لوگوں کو روزگار فراہم کیاجاسکتاہے۔بعدازاں بلوچستان اسمبلی نے ماہی گیروں کے لئے ماہی گیری کارڈ جاری کرنے کی متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572691

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں