- Advertisement -
اسلام آباد ۔27 اپریل (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان بین الصوبائی ون ڈے کرکٹ کپ میںجمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ بلوچستان ٹیم کی قیادت قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کریں گے جبکہ اعجاز احمد اور تیمور احمد کوچنگ پینل میں شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں اظہر علی، اویس ضیائ، رمیض راجہ جونیئر، بابر اعظم، عمر اکمل، شاہد یوسف، محمد حسن، محمد نواز، سہیل تنویر، جنید خان، بلاول بھٹی، عمر گل، اسامہ میر، سعید اجمل اور انڈر 19کے عمران خان اور لیفٹ آرم اسپنر غلام حیدر شامل ہیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2589
- Advertisement -