بلوچستان اور وادی نیلم کے متاثرین کی امداد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو خوراک، کمبل، ادویات اور دیگر ضروری اشیاءفراہم کی جا رہی ہیں، ترجمان این ڈی ایم اے

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی و ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، بلوچستان اور وادی نیلم کے متاثرین کی امداد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔این ڈی ایم اے کے ترجمان بریگیڈیئر وسیم الدین نے بتایا کہ بلوچستان …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی و ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، بلوچستان اور وادی نیلم کے متاثرین کی امداد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔این ڈی ایم اے کے ترجمان بریگیڈیئر وسیم الدین نے بتایا کہ بلوچستان میں بارشوں کے نتیجہ میں ہونے والے حادثات میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 35 مکانات کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو 1122، ریونیو، پولیس، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو خوراک، کمبل، ادویات اور دیگر ضروری اشیاءفراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کے متاثرین کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، پی ڈی ایم اے، فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے متاثرین تک امدادی اشیاءپہنچائی جا رہی ہیں۔ بلوچستان اور وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں برف باری کے باعث بند ہونے والی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں۔ ترجمان نے عام لوگوں بالخصوص سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ موسمی حالات میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے دوچار علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں