13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان اور پاکستان لازم ملزوم ہے ،منفی پروپیگنڈہ کرنے سے گریز کیا...

بلوچستان اور پاکستان لازم ملزوم ہے ،منفی پروپیگنڈہ کرنے سے گریز کیا جائے،شاہد رند

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 فروری (اے پی پی):ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بعض سیاستدانوں کی جانب سے بلوچستان پر دیے گئے انتشار انگیز اور گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان کی صورتحال پر جو تبصرے کئے وہ درست نہیں ایسے بیانات حقیقت کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔

منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ آزادی کے بارے میں کی جانے والی باتیں محض افواہوں اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں، بلوچستان پاکستان ہےاور رہیگا ،خوشحالی اور استحکام کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عناصر اور انکے سہولت کار کبھی بھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گےجو لوگ بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ دراصل بیرونی ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور انکی جماعت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردوں کو دوبارہ مستحکم ہونے کا موقع ملا۔ شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان پر اسلام آباد میں بیٹھ کر تبصرے کرنے کے بجائے ذمہ دار اپوزیشن لیڈر کے طور پر کوئٹہ تشریف لائیں اور دلیل پر حکومت سے بات کریں تاہم یہ توقع ایک ذمہ دار سیاسی جماعت یا اپوزیشن لیڈر سے کی جاسکتی ہے، سوشل میڈیا پر من گھڑت بیانیہ بنانےوالی جماعت اور اسکے اپوزیشن لیڈر سے نہیں ۔

شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں کسی کو کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566292

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں