بلوچستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز 13 دسمبر سے شروع ہونگے

124
بلوچستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز 13 دسمبر سے شروع ہونگے
بلوچستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز 13 دسمبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام بلوچستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز 13 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد بخش مری نے بتایا کہ بوائز اینڈ گرلز کے اتھلیٹکس کے ٹرائلز 13 دسمبر کو ایوب سٹیڈیم میں، بوائز اینڈ گرلز کے ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز 14 دسمبر کو یزدان خان سکول میں ہوں گے جبکہ گرلز بیڈمنٹن کے ٹرائلز 15 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔

منتخب ٹیمیں 20 دسمبر سے 28 دسمبر تک کھیلے جانے والے آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں شرکت کرے گیں۔ سپورٹس گالا میں ملک بھر سے گرلز اور بوائز کے الگ، الگ بورڈز کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ گرلز کے مقابلے 20 سے 23 دسمبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ بوائز کے مقابلے 25 سے 28 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔گرلز کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلے جبکہ اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کبڈی کے مقابلے شامل ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔