بلوچستان بااختیار نوجوان، ڈیجیٹل مہارتوں ، ای کامرس کے فروغ کا عمل تیزی سے جاری

"بلوچستان میں بااختیار نوجوان اقدام کے تحت ڈیجیٹل مہارتوں اور ای کامرس کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے روزگار اور خودروزگاری کے نئے مواقع تیزی سے پیدا ہو رہے ہیں۔”

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):بلوچستان میں بااختیار نوجوان اقدام کے تحت ڈیجیٹل مہارتوں اور ای کامرس کے فروغ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ بلوچستان سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع سامنے آنے لگے ہیں۔

خاران رائفلز ڈیجیٹل اسکلز کاوش کے تحت بلوچستان کے علاقہ خاران میں ای کامرس آئی ٹی سینٹر قائم کر دیا گیا ۔خاران ای کامرس آئی ٹی سینٹر میں 4 ماہرین طلباء کو جدید ڈیجیٹل اور ای کامرس مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔منصوبہ کے تحت بلوچستان کے 150 سرکاری و نجی کالجز میں دسمبر 2026 تک ای کامرس لیبارٹریاں قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے 40 کالجز میں ای کامرس لیبارٹریاں مکمل یا تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ای کامرس لیبارٹریوں کے ذریعے بلوچستان کے تقریباً 15 ہزار گریجویٹس کو ہر سال روزگار کے مواقع ملیں گے۔ای کامرس لیبارٹریوں کا قیام بلوچستان میں ڈیجیٹل معیشت، ہنرمندی اور روزگار کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت ہے۔