ڈرون گرکر تباہ کروڑوں روپے کی منشیات کی ترسیل پکڑی گئی

"شیخوپورہ میں گرنے والے نامعلوم ڈرون کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی ممکنہ ترسیل ناکام بنا دی گئی، پولیس نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔”

شیخوپورہ۔ 28 جون (اے پی پی):ڈرون گرکر تباہ کروڑوں روپے کی منشیات کی ترسیل پکڑی گئی۔ نارنگ منڈی کے علاقہ محلہ مسلم پارک رفیق آباد میں گرنے والے نامعلوم ڈرون کو پولیس نے ناکارہ حالت میں اپنی تحویل میں لے لیا۔

جبکہ اس کے ساتھ بندھے مشتبہ پیکٹ سے تقریباً 5 کلو گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کر لی گئی جسے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرون کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا تھا واقعہ کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے پولیس نے مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جبکہ اسمگلنگ نیٹ ورک سے متعلق اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں