بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوس ایشن کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد

136

کوئٹہ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوسیشن کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو بوائز سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹر میں صوبائی کمشنر بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین ایگزیکٹو کمیٹی عطا محمد کاکڑ و نظام الدین مینگل،صابر حسین نیازی،عرفان احمدخان،عبدالقیوم بابئئی ،عبدالواحد کاکڑ و شاھنواز کنرانی،چوہدری نیاز محمد اور عبدالغفور نے شرکت کی ۔اجلاس میں گزشتہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی بوائز سکاوٹس ایسوسیشن کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

عطا محمد کاکڑ سینئر صوبائی اسسٹنٹ کمشنر برائے ایڈ منسٹریشن،صابر حسین نیازی صوبائی آرگنائزنگ کمشنر،عبدالقیوم بابئئی سابق ڈائریکٹر سکول کو قائمقام سیکریٹری بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوسیشن،عرفان احمد خان کو فنانس سیکریٹری،شاہنواز کنرانی کو چئیرمین فنانس کمیٹی جبکہ ممبران میں عطا محمد کاکڑ و عرفان احمد خان و عبدالواحد کاکڑ و عمران نزیر کو رکن منتخب کیا گیا ہے ۔