بلوچستان حکومت تمام وسائل بروئےکار لاتے ہوئے چیف جسٹس ایم نور مسکان زئی کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں قرر واقعی سزا دی جائے،وزیر اعظم

149

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی شریعی عدالت اور بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، جسٹس ایم نور مسکان زئی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان حکومت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی کہ وہ تمام وسائل بروئےکار لاتے ہوئے جسٹس ایم نور مسکان زئی کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں قرر واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا۔