اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):بلوچستان سےگزشتہ تین سال کے دوران خام لوہے کی کل پیداوار 6 لاکھ 33 ہزار 906 میٹرک ٹن رہی۔حکومت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین سال کے دورا ن صوبہ بھر میں سنگ مرمر کی پیداوار 27 ہزار 835 میٹرک ٹن ،کرومائیٹ کی کل پیداوار 23 ہزار 702 میٹرک ٹن،تانبے کی کل پیداوار 3 ہزار 817 میٹرک ٹن ،گندھک کی کل پیداوار 593 میٹرک ٹن رہی۔حکام کے مطابق 2022 میں خام لوہے کی کل پیداوار 91 ہزار 179، 2023 میں 2 لاکھ 2 ہزار 259 اور 2024 میں 3 لاکھ 40 ہزار 468 میٹرک ٹن پیداوار ہوئی۔
2022 میں کرومائیٹ کی پیداوار 6 ہزار 160، 2023 میں 9 ہزار 257 اور 2024 میں کل پیدوار 8 ہزار 285 میٹرک ٹن رہی۔اسی طرح 2022 کے دوران تانبے کل پیداوار 995 میٹرک ٹن،2023 میں 1069 اور 2024 میں 1743 میٹرک ٹن رہی۔2022 میں سنگ مرمر کی کل پیداوار 5 ہزار 326 میٹرک ٹن،2023 میں 8 ہزار 710 اور 2024 میں 13 ہزار 799 میٹرک ٹن رہی۔گندھک کی 2022 میں پیداوار 448 میٹرک ٹن اور 2024 میں 145 میٹرک ٹن رہی۔