26.3 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صفائی کی ابترصورتحال پر ہوٹل مالک پر جرمانہ...

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صفائی کی ابترصورتحال پر ہوٹل مالک پر جرمانہ عائد کردیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 اپریل (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صفائی کی ابترصورتحال پر ہوٹل مالک پر جرمانہ عائد کردیا۔ جمعہ کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر میکانگی روڈ اور کاسی روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی ۔

اس دوران ایک ہوٹل کو جرمانہ کیا گیا۔جرمانہ کردہ ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، اشیا کی تیاری میں مضر صحت کوکنگ آئل کے استعمال، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن لیا گیا۔ علاوہ ازیں لیبارٹری جانچ کیلئے جوس اور جیلوں کے نمونے حاصل کیے گئے جبکہ جوس کے 600 کارٹن اور جیلوں کے 11 کارٹن بھی ضبط کر لیے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580778

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں