بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں5دودھ فروشوں سمیت 8خوراکی مراکز کے مالکان پر جرمانہ عائد کردیا

3
Balochistan Food Authority
Balochistan Food Authority

کوئٹہ۔ 24 جون (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں5دودھ فروشوں سمیت 8خوراکی مراکز کے مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔منگل کو دودھ اور ڈیری مصنوعات کے معیار کی بہتری اور ملاوٹ کی مکمل خاتمے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی موبائل ملک سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹائون اور ویسٹرن بائی پاس میں قائم ملک شاپس اور ہوٹلوں کی تفصیلی انسپکشن کی اوردودھ اور دہی کی کوالٹی ٹیسٹنگ کے لیے سیمپلز کی آن ان دی سپاٹ چیکنگ، خالص دودھ کی مقدار میں مصنوعی اضافے کے لیے پانی اور خشک پائوڈر کی ملاوٹ پر پانچ دودھ فروشوں پر جرمانے عائد کردئیے۔

ملک سیفٹی ٹیموں کی جانب سے دکانداروں کو دودھ میں ملاوٹ کا مکروہ دھندہ نہ کرنے اور ملک شاپس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ایس او پیز کے عین مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔اسی طرح طوغی روڈ کوئٹہ میں قائم کھانے پینے کے مراکز میں شہریوں کو فروخت کی جانے والے کھانے پینے کی مصنوعات کے معیار کی جانچ کے لیے بلوچستان فود اتھارٹی حکام کی چیکنگ کی اورمجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک کباب شاپ اور ایک فاسٹ فوڈ کارنر جبکہ صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال ، نامناسب حالات میں آٹا وغیرہ ذخیرہ کرنے اور کم وزن ناملن کی فروخت پر ایک نان شاپ کے خلاف کارروائی کرکے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔