22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان فوڈ اتھارٹی نے 30ایکڑ پر گندے پانی سے اگائی جانے والی...

بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے 30ایکڑ پر گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں تلف کردیں

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 30 مئی (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے 30ایکڑ رقبے پر گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں تلف کردیں۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صحت دشمن فصلوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ، نیو سبزل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے30 ایکڑ سے زائد اراضی پر کاشت مضر صحت سبزیاں ضائع کر دی گئیں۔

بی ایف اے کی کارروائی میں پودینہ، گھوبی اور دھنیا جیسی سبزیاں شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ عوام کو لاحق سنگین خطرات سے بچانے کا اقدام ہے، نالوں سے آنے والا زہریلا پانی کاٹ دیا گیااورفصلوں کو آلودہ پانی کی فراہمی کے تمام ذرائع بند کردئیے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں