13.8 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی سوراب میں ریسٹورنٹس کی چیکنگ،مختلف مراکز پر...

بلوچستان فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی سوراب میں ریسٹورنٹس کی چیکنگ،مختلف مراکز پر جرمانے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 فروری (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سوراب میں مسافروں کو محفوظ و معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی ،کھانوں میں چائنیز نمک کے استعمال ، صفائی کے ناقص انتظامات ، سبزیوں و خام اشیاء کی نامناسب اسٹوریج اور کم وزن پیڑوں سے نان کی تیاری پر 4 ریسٹورنٹس مالکان پرجرمانہ عائد کردیا گیا،سفر کے دوران مسافر حضرات اور مقامی آبادی کو مناسب ، ملاوٹ سے پاک تازہ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہوٹل مالکان کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے، ہوٹلوں سے پکڑی گئیں ممنوعہ و ناقص اشیاء ضبط کرکے موقع پر تلف کر دی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565189

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں