بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زائد المعیاد اشیاء وایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ،8دکانداروں پر جرمانہ عائد

100
Balochistan Food Authority
Balochistan Food Authority

کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے زائد المعیاد ومضرصحت اشیاء اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 8دکانداروں ،بیکری وہوٹل مالکان کو جرمانہ جبکہ 17مالکان کو وارننگ جاری کردئیے ۔

بدھ کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ کے مختلف مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے 2 نان شاپس اور 1 ہوٹل مالکان جرمانہ جبکہ 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کردئیے ،جرمانہ کردہ ہوٹل اور نان شاپس کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، اشیا ڈھکنے کے کوئی انتظام نہیں.

ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور آٹے (پیڑے)کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ 6 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔اسی طرح ہزارہ ٹائون کے مختلف مضافات میں قائم اشیا خوردونوش کے مراکز کی انسپیکشن کی گئی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 ہول سیل ٹریڈرز اونرز جرمانہ کیاگیاجرمانہ کردہ ہول سیل ٹریڈر اونر کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے جبکہ ہول سیل ٹریڈرز سے ایکسپائرڈ کیکس، چاکلیٹس، ڈبہ بند مٹر برآمد ہوئیں،فوڈ اتھارٹی کے حکام نے زائد المیعاد و پابندی عائد مضر صحت خوردنی مصنوعات کی فروخت پر کاسی روڈ میں اتھارٹی حکام کی چیکنگ کی اس دوران ایک مصالحہ شاپ اور ایک جنرل اسٹور سمیت مختلف وجوہات پر مراکز مالکان جرمانہ جبکہ 11 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء کردیا،جرمانہ کردہ 2 مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے جبکہ مصالحہ شاپ و جنرل اسٹور سے ایکسپائرڈ کنورکیوبز، مضر صحت رنگ، پابندی عائد چائنیز نمک اور ممنوعہ اشیا گٹکا، پان پراگ برآمد ہوئیں۔