کوئٹہ۔ 12 مئی (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے قلعہ سیف اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8خوراکی مراکز کے مالکان کو جرمانہ کردیا۔پیر کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خوراک کے معیار کی جانچ کیلئے مرکزی ہائی وے اور قلعہ سیف اللہ شہر میں چیکنگ کی گئی ،اس دوران دودھ میں ملاوٹ پر 2 دودھ فرشوں کے خلاف ایکشن جرمانے عائد کیاگیا۔
مذکورہ ملک شاپ مالکان کے خلاف دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے پانی کی وافر مقدار کی ملاوٹ پر ایکشن لیا گیا۔ دوران چیکنگ مختلف ہوٹلوں ، نان شاپس سمیت متعدد کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا گیا جبکہ نمک میں آیوڈین کی جانچ کے لیے مختلف نمک کے سیمپلز کو بھی موقع پر ٹیسٹ کیا گیا۔اسی طرح بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی مسلم باغ میں متفرق خوراک کے مراکز کی چیکنگ کی۔
زائد المعیاد خوردنی اشیا رکھنے پر 3 جنرل سٹورز مالکان جبکہ ایس او پیز کے خلاف ورزی سمیت مختلف وجوہات پر ایک نان شاپ جبکہ دو فاسٹ فوڈ کارنرز کے خلاف ایکشن لیاگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596219