بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، لورالائی میں بیکری وریسٹورنٹ مالک کو جرمانہ

22

کوئٹہ۔ 07 جولائی (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے لورالائی میں لائسنس کی عدم دستیابی پر بیکری وریسٹورنٹ مالک کو جرمانہ کردیا۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص اشیا خوردونوش کی تیاری و فروخت کے تدارک کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی باچاخان چوک اور ژوب چوک لورالائی میں چیکنگ کی اورمختلف وجوہات اور لائسنس کی عدم دستیابی پر کارروائی کرتے ہوئے

بیکری اور ریسٹورنٹ کے مالکان پر جرمانے عائد کردیا۔دوران انسپکشن متعدد جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ مصنوعات کی معمولی مقدار برآمد کرکےدکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کردیا۔زونل انسپکشن ٹیم کے مطابق بیکری سے زائد المعیاد کولڈرنکس پکڑی گئیں جبکہ مذکورہ بیکری اور جرمانہ کردہ ریسٹورنٹ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی انتہائی غیر صحت بخش پائے گئے ۔