کوئٹہ۔ 04 مارچ (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں مضرصحت مصالحہ بنانے والا یونٹ سیل کردیا، انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ،لورالائی اورگوادر میں10مراکز کو غیرمعیاری خوراک وحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا۔ منگل کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سرکی روڈ پررمضان المبارک کے دوران اشیا خوردونوش کے معیار کی خصوصی چیکنگ کیلئے بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیم نے ناقص و مضر صحت مصالحے بنانے والا یونٹ سیل کردیا۔صفائی کی ابتر صورتحال اور کیڑے مکوڑوں کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر چائے کی پتی کے گودام کا مخصوص احاطہ بھی سربمہر کردیا گیا ۔
گودام سے متعدد چائے کی پتی کے نمونے لیکر لیبارٹری تجزیہ کیلئے روانہ کردیئے گئے۔ علاوہ ازیں لائسنس کی عدم دستیابی پر ایک یونٹ کے خلاف ایکشن لیکر مالک پر جرمانہ عائد کردیا۔سیل کردہ مصالحہ یونٹ میں صفائی ستھرائی و اسٹوریج کے انتظامات غیر صحت بخش اشیا پر ایکسپائری عدم موجود اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت خراب پائی گئی ۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سیٹلائٹ ٹائون، مشرقی بائی پاس اور سریاب روڈ پر موجود نمکو پروسیسنگ یونٹ، بیکنگ یونٹ اور ہوٹل مراکز کے خلاف کارروائی کی ۔اس دوران 2 نمکو پروسیسنگ یونٹ، 1 بیکنگ یونٹ اور 1 ہوٹل مالک پر جرمانہ جبکہ 10 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجرا کیاگیا ۔
جرمانہ کردہ نمکو پروسیسنگ یونٹ، بیکنگ یونٹ اور ہوٹل کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے و بغیر ماسک، ہیڈ کورز و دستانوں کے کام کرتے ہوئے پائے گئے، اشیا کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ و ناقص خوردنی تیل کے استعمال، گندا فرش ہونے، نمکو کیلئے خراب آٹا کے استعمال، ایکسپائرڈ حسنسز کی موجودگی پر ایکشن لیا گیا جبکہ 10 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔اسی طرح عوام کو ناقص و غیر صحت بخش اشیا خوردونوش کی فروخت پر بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی لورالائی شہر کے مختلف مضافات میں قائم مراکز کی چیکنگ کے دوران 5 بیکری و بیکنگ یونٹس مالکان کو جرمانہ جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے ۔
جرمانہ کردہ بیکری و بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی و بغیر ماسک، ہیڈ کورز و دستانوں کے، اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج، اشیا کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ، نکاسی آب کے نامناسب حالات اور گندے برتنوں کے استعمال اور ایکسپائرڈ مصنوعات مشروبات، شہد، مکھن، مصالحہ پاڈر، آچار، چاکلیٹس برآمد ہوئیں جبکہ 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔
بی ایف اے زونل انسپیکشن ٹیم کی گوادر کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر موجود مراکز کی انسپیکشن کی ۔قوانین کی خلاف ورزی پر پر 1 ریسٹورنٹ اونر جرمانہ جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجرا کردیاجرمانہ کردہ ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، اشیا کی تیاری میں مضر صحت کوکنگ آئل کے استعمال، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج، پکوان میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ اور نان فوڈ گریڈ میٹریل کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568785