15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 11, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں حفظان صحت...

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرکارروائی،مصالحہ کارخانہ سیل اور15مالکان پر جرمانے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 10 مارچ (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کا کوئٹہ اور قلعہ سیف اللہ میں خوراکی مراکز کی چیکنگ ،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک مصالحہ کارخانہ سیل کرکے 15مالکان پر جرمانے عائد کردئیے ۔پیر کے روز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے طوغی روڈ پر قائم متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی ۔قوانین کی خلاف ورزی پر 1 پیزا شاپ اور 2 جنرل اسٹورز سمیت متعدد مراکز مالکان جرمانہ کیا۔جرمانہ کردہ پیزا شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ مشروبات، اسنیکس اور پابندی عائد چائنیز نمک برآمد ہوئیں جبکہ لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے والے یونٹ کے خلاف ایکشن لیا گیا۔بی ایف اے آپریشن ٹیم کی اسپنی روڈ اور خیزی چوک میں رات گئے مراکز خوراک کی چیکنگ کی اورالگ الگ وجوہات پر 1 سوئیٹس شاپ ، 1 بیکنگ یونٹ ، 1 ریسٹورنٹ اور 1 پیزا پوائنٹ کے خلاف سخت کارروائی ۔ مالکان پر جرمانے عائد کیا۔

اتھارٹی حکام کے مطابق مٹھائی شاپ کے خلاف لائسنس کی عدم دستیابی ، بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی ، اشیا اسٹوریج و حشرات کنٹرول کرنے کے نامناسب انتظامات ، ریسٹورنٹ کے خلاف ایکسپائرڈ مصنوعات و استعمال شدہ و خراب کوکنگ آئل میں پکوان کی تیاری پر ایکشن لیا گیا ۔ پیزا کارنر سے زائد المعیاد کولڈرنکس پکڑی گئیں جبکہ کارنر میں کام کرنے والے ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت خراب ، ورکرز کے ماسک ہیڈ کورز نہ ہونے پر کارروائی کی گئی ۔کاروائی کے دوران مراکز سے پکڑی گئیں ایکسپائرڈ اشیا و خراب کوکنگ آئل ضبط و تلف کرلیا۔اسی طرح بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے ماہ صیام میں اشیا خوردونوش کے مراکز و کارخانوں کی چیکنگ کی ۔سیٹلائٹ ٹان اور انڈسٹریل ایریا کوئٹہ میں قوانین کی خلاف ورزی پر 1 مصالحہ کارخانہ سیل جبکہ 1 پاپڑ کارخانہ اور 1 مصالحہ یونٹ کے خلاف ایکشن لیا اور مالکان جرمانہ کیا۔ اتھارٹی حکام کے مطابق مذکورہ یونٹس کے خلاف بارہا تنبیہ کے باوجود غیر رجسٹرڈ اشیا کی تیاری و سپلائی

- Advertisement -

صفائی کے ناقص انتظامات ، ناقص رنگوں کے استعمال اور اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔قلعہ سیف اللہ میں اشیا خوردونوش کے معیار کی جانچ اور عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے قلعہ سیف اللہ شہر میں رات گئے چیکنگ کی اوربیکری مالک کوجرمانہ کیا۔بیکری کے خلاف مجموعی طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی ، صفائی کے نامناسب انتظامات اور ناقص اجزا سے تیار کردہ مصنوعات کی فروخت پر ایکشن لیا گیا۔علاوہ ازیں زونل انسپیکشن ٹیم نے چیکنگ کے دوران متعدد مراکز جنرل اسٹورز ، سموسہ پکوڑا شاپس اور ہوٹل مالکان کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی پاسداری اور دکانوں میں محفوظ و صحت بخش اشیا کا کاروبار کرنے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570937

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں