بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائی،جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حکام نے کوئٹہ کے پیٹل ، میر احمد خان اور سرکی روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 جنرل اسٹورز اور ایک ہوٹل پر جرمانہ عائد کردیا ہے

کوئٹہ۔ 30 جون (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حکام نے کوئٹہ کے پیٹل ، میر احمد خان اور سرکی روڈ پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 جنرل اسٹورز اور ایک ہوٹل پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جرمانہ کردہ ہوٹل کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، کھلے کوڑے دان، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ، برتن دھونے کیلئے ناقص صابن کے استعمال پر ایکشن جبکہ جنرل اسٹورز سے زائد المعیادبسکٹس، اسنیکس، مصالحے، اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے اور ممنوعہ اشیاء جےایم، ادب، گٹکا، نان فوڈ گریڈ کلرز کی موجودگی پر ایکشن لیا گیا۔