کوئٹہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرانسپیکشن ٹیم کی کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر موجود اشیاء خوردونوش کے مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی۔
جرمانہ کردہ بیکرز کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے، حشرات کی موجودگی، ایکسپائرڈ اشیاء کیچپ، نمکو برآمد ہوئیں جبکہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی انسپیکشن ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے مین نواکلی بائی پاس پر متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 بیکری اور جنرل اسٹور سمیت مختلف وجوہات پر مراکز مالکان جرمانہ عائد کردیا،
جرمانہ کردہ متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے جبکہ بیکری اور جنرل اسٹور سے ایکسپائرڈ مصنوعات، بسکٹ، نوڈلز اور اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ ہونے و ممنوعہ اشیاء گٹکا، جےایم برآمد ہوئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590327