کوئٹہ۔ 24 جنوری (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ڈگری کالج ڈھاڈر،ضلع کچھی میں صحت بخش غذا اور ذاتی حفظان صحت بارے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کے دوران بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی ماہرین نے خوراک کے چناؤ و سٹوریج سے منسلک خطرات اور کھانے میں نقصان دہ جرثوموں کی افزائش روکنے کے لیے حکمت عملی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
طلباء اور اس موقع پر موجود اساتذہ کرام کو آلودہ کھانے اور نامناسب طریقہ کار کے تحت ذخیرہ کردہ خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور ان سے بچاؤ بارے بھی تفصیلاً آگاہی دی گئی۔ماہرین نے آلودگی کو روکنے کے لیے مناسب درجہ حرارت، صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات اور صحت بخش غذا ذخیرہ کرنے کیلئے مطلوبہ ماحول کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آگاہی سیشن میں طلباء و اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اشیاء خوردونوش کی حفاظت و حفظان صحت کے اصولوں و ناقص خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متعلق بی ایف اے ماہرین سے مختلف سوالات بھی کیے۔ اس موقع پر ماہرین نے فوڈ سیفٹی کے بنیادی ضوابط اور آگاہی مہم کی اہمیت و اس پر عملدرآمد کو انتہائی اہم قرار دیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے ۔