24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان لبریشن آرمی میں نہ کوئی بلوچ ہے اور نہ ہی یہ...

بلوچستان لبریشن آرمی میں نہ کوئی بلوچ ہے اور نہ ہی یہ کوئی سماجی تنظیم ہے ،نوابزادہ جمال خان رئیسانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):پاکستان پپیلز پارٹی بلوچستان کے رہنما، ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی میں نہ کوئی بلوچ ہے اور نہ ہی یہ کوئی سماجی تنظیم ہے،یہ دہشت گرد ہیں اور پاکستان کے اس موقف کی تائید امریکہ نے بھی بی ایل اے پر پابندی کی صورت میں کر دی ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

ایم این اے جمال خان رئیسانی نے کہا کہ ہم روز اول سے ہی یہ کہہ رہے تھے کہ بلوچستان لبریشن آرمی دہشت گرد تنظیم ہے، آج امریکہ کی جانب سے اس تنظیم کو دہشت گردوں کی فہرست میں کرنا خوش آئند ہے اس میں ہماری حکومت کی کامیابی سفارتکاری کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا بھی کلیدی کردار رہا ہے بلخصوص ان کے امریکہ کے دو دورے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تاثر میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے کہ بی ایل اے کسی بھی وقت بلوچستان میں فلاحی تنظیم کے طور پر کام کرتی رہی ہے

- Advertisement -

یہ دہشت گرد تنظیم تھی اور امریکہ کے فیصلے نے ہمارے اس فیصلے پر مہر ثبت کر دی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ماضی کے غلط فیصلوں اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کو سانس لینے کی جگہ ملی اور یہ اپنے اہداف کو حاصل کرتے رہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں