کوئٹہ۔ 18نومبر (اے پی پی)کوئٹہ”آل بلوچستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بولان کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ کینٹ میں ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کے زیراہتمام منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سردار بہادرخان ویمن یونیورسٹی نے بلوچستان یونیورسٹی کودو رنز سے شکست دے دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر92رنزاسکورکئے جبکہ جواب میں بلوچستان یونیورسٹی کی ٹیم 16ویں اوورمیں90رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال فائنل میچ کی مہمان خصوصی تھیں۔ جنہوں نے ونراوررنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دیں اور کھلاڑیوں میں میڈل بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزیردفاعی پیداوار نے بلوچستان ویمن ٹی 20کے کامیاب انعقادپرسدرن کمانڈ کو مبارکباد پیش کی۔ان کا کہناتھا کہ مختلف کھیلوں کاانعقاد اور خواتین کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکاہے، ماضی کے بلوچستان میں خواتین کو گھروں سے باہر نکلنے نہیں دیاجاتا تھا۔ تاہم اب ایسی صورتحال نہیں ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹی 20کرکٹ میں خواتین کی شرکت خوش آئند ہے