21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمبلوچستان میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا141 واں یو م...

بلوچستان میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا141 واں یو م پیدائش قومی جوش وجذبے سے منایاگیا، دن کاآغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا

- Advertisement -

کوئٹہ ۔25دسمبر( اے پی پی )بلوچستان میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا141 واں یو م پیدائش قومی جوش وجذبے سے منایاگیا۔صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں دن کاآغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہواجبکہ سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات ،سیمینار ز کانفرنسز اورمذاکروں کااہتمام کیاگیااس حوالے سے سب سے بڑی تقریب قائد ریذیڈنسی زیارت میں منعقدہ ہوئی ایف سی بلوچستان کے زیراہتمام پرچم کشائی کی اس تقریب کے مہمان خاص وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری تھے جنہوںنے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کے ہمراہ قائد ریذیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کرکے پروقار تقریب کاآغاز کیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کامستقبل ہے اوربلوچستان کے لوگ محب الوطن اوراپنی سرزمین پاکستان سے پیار کرنے والے ہیں بلوچستان کو امن وترقی کاگہوارہ بنانے کیلئے نیک نیتی اورسنجید گی سے کام کررہے ہیں بلوچستان میں دہشت گردوں کی کمر توڑڈی ہے دہشت گرد ی کے خلاف جاری اس جنگ میں سیکورٹی فورسز اورعوام نے بیش بہا قرنیاں دی ہیں حتیٰ کہ اس جنگ میںمیں نے اپنا بیٹا اوربھائی بھی کھودیاہم نے قربانیوں کی ابتداد خود سے کی ہے اوراپنے سینے پرگولیاں کھاکر عوام کوتحفظ دیاہے ہمارا ویژن پڑھا لکھا اورپرامن بلوچستا ن ہے بلوچستان کی سرزمین قدرتی وسائل سے مالامال ہے عوام کے وسائل عوام کی بہبود پرخرچ کرکے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے بے لوث جدوجہد کررہے ہیں قیام امن کی ان کوششو ں میں سیکورٹی فورسز نے کلیدی کردارادکیاہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82726

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں