کوئٹہ۔ 21 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ صوبے میں جاری بلڈنگ سیکٹر میں جتنے بھی منصوبے جو کہ مکمل ہیں انھیں ایک ہفتے میں متعلقہ محکموں کے حوالے کیے جاہیں اور جتنے بھی منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں انھیں بھی جلد از جلد مکمل کریں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے صوبے میں جاری بلڈنگ سیکٹر میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا
اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر تینوں زون کے چیف انجینئر بلڈنگز اور ضلعی انجینئر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو صوبے میں جاری بلڈنگ سیکٹر میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بلخصوص وہ منصوبے جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں یا مکمل ہوچکے ہیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے تکمیل کے آخری مراحل میں منصوبے جو کہ تعطل کا شکار ہیں انھیں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں
انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں پر مذید سستی برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیں کہ جتنے بھی بلڈنگ سیکٹر کے منصوبے جو کہ پرانے سی ایس آر ریٹس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں انھیں ایک ہفتے میں نئے سی ایس آر ریٹس پر ارسال کرکے کابینہ میٹنگ میں پیش کیے جاہیں تاکہ تعطل کا شکار صوبے کے جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں
ان کے مسلے حل ہوں اور تکمیل کی جانب گامزن ہوں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے صوبے کی ترقی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا کلیدی کردار ہے لہذا جتنے بھی عوامی منصوبے ہیں انھیں جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ صوبے کے عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات میسر ہوں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575102