بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا،صابر بلوچ،

96
مظفرگڑھ میں قیام امن کےلئے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

کوئٹہ۔ 10 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صابر بلوچ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے واقعہ دردناک اور انسانیت سوز ہے،

دہشت گرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں نہتے شہریوں اور بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردانہ کاروائی کرنے والے دہشت گردوں کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا،

دہشتگردوں نے ریلوے سٹیشن پر دھماکہ کرکے سفاک ہونے کا ثبوت پیش کیا۔صابر بلوچ نےاللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔