18.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان میں دہشت گردی دشمنوں کی مسلط کردہ پراکسی جنگ ہے، نوابزادہ...

بلوچستان میں دہشت گردی دشمنوں کی مسلط کردہ پراکسی جنگ ہے، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما و ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کسی مقامی تحریک کا حصہ نہیں بلکہ بیرونی عناصر کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ایک مذموم سازش ہے، ماضی میں بھی کہا گیا کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد غیر ملکی آلہ کار ہیں جو بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور یہاں کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

بدھ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار یہ حقیقت سمجھنے میں ناکام رہے ہیں کہ ہر پنجابی، سندھی، سرائیکی یا پشتون پر چلائی جانے والی گولی درحقیقت بلوچ اور ہر بلوچستانی کے خلاف حملہ ہے، ہم ایک قوم ہیں، ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ملک دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔

- Advertisement -

ٹرین ہائی جیکنگ میں ملوث 33 دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور فیصلہ کن کارروائی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ ہماری بہادر افواج کی قربانیاں اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان ہر اس دشمن کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں جو امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571788

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں