- Advertisement -
اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):بلوچستان میں سپیزند اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی ڈیوائس کے دھماکے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی 39 اپ جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم تمام مسافر محفوظ رہے، ریلوے اور سکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر موجودہیں اورامدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیاہے۔
اتوار کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ریلوے انتظامیہ مسافروں کو کوئٹہ واپس لائے گی۔سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
- Advertisement -
- Advertisement -