بلوچستان میں سینیٹ کے نتائج سے اپوزیشن جماعتوں کو مایوسی کاسامناکرناپڑا ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی صحافیوں سے گفتگو

68

کوئٹہ۔3مارچ (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بلوچستان میں سینیٹ کے نتائج سے اپوزیشن جماعتوں کو مایوسی کاسامناکرناپڑا اورمخلوط اتحادی حکومت میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی‘ پاکستان تحریک انصاف ،ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی ،جمہوری وطن پارٹی اوردیگراتحادی جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی سے ہمیں بھرپورکامیابی ملی۔

یہ بات انہوںبدھ کو بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزرااوراراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔جام کمال خان نے کہاکہ مرکزمیں7 ووٹ ضائع ہونے کی وجہ سے حکومتی امیدوارحفیظ شیخ کوشکست ہوئی اوریوسف رضاگیلانی کامیاب ہوئے،انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں کااعلان حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیاجائے گا فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔وزیراعلی جام کمال خان نے کہاکہ نامزد سینیٹرمحمدعبدالقادر کوبلوچستان حکومت میں شامل تمام اتحاد ی جماعتوں نے ملکر کامیاب بنایا اوروہ ہمارے اتحادی حکومت کے مشترکہ امیدوارتھے ۔