بلوچستان میں شہادت کا جام نوش کرنے والے دس شیر جوانوں میں شامل دو جوانوں کا تعلق جہلم سے ہے،چوہدری فواد حسین

84

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شہادت کا جام نوش کرنے والے دس شیر جوانوں میں شامل دو جوانوں کا تعلق جہلم سے ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جہلم کے قبرستان ان شہیدوں کے لہو کی خوشبو سے مہکتے ہیں جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ قرض ہم نے لٹا دیا۔ انہوں نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے ولے ان دو جوانوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔