اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں جمعرات کو پشتون قبائل نے مسلح افواج کی حمایت میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی،متحدہ قبائل کے سربراہ ملک امان اللہ مختارزئی کی قیادت میں قبائلیوں نے ریلی نکالی جو کان مہترزئی سے شروع ہو کر مسلم باغ میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں 300 گاڑیوں اور 400 موٹر سائیکلوں پر سوار چار ہزار افراد نے شرکت کی۔