اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):بلوچستان میں مقامی نوجوانوں اور طلبا میں غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے صوبہ بھر میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس ضمن میں گذشتہ روز بلوچستان کے اضلاع حب اور نوشکی میں دو تقریری مقابلوں کا اہتمام کرایا گیا جن میں 160 طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔
اسی طرح جمعرات کو پنجگور اور کیچ کے اضلاع میں فٹ بال میچز کا انعقاد کرایا گیا ۔اس موقع پر 410 سے زائد شائقین نے یہ میچز دیکھے ۔صوبہ کے اضلاع خاران اور ہرنائی میں ’’میرا آئین ،میری آزادی کا ضامن ‘‘ کے عنوان سے سیمینارز کا انعقاد کرایا گیا جس میں 240 سے زائد شرکا نے شرکت کی ۔
اسی طرح ضلع چاغی میں دو کرکٹ میچز کا بھی انعقاد کروایا گیا جنھیں 110 سے زائد شائقین نے دیکھا ۔ضلع سبی میں ایک یوتھ میلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 150سے افراد نے شرکت کی ۔