کوئٹہ۔2اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے فرزند شاہزیب رندکے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ زیب رند بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے اس لیگ میں حصہ لے کر فتح حاصل کی شاہ زیب کی فتح نے ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں شاہ زیب کی فتح پر پورے بلوچستان کو فخر ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہم کھیلوں کے میدان آباد کر رہے ہیں ۔بلوچستان میں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔وزیراعلی ٰنے کہا کہ حکومت کھیل اور کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ایک صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ شاہ زیب کی وطن واپسی پر انکا پرتپاک استقبال کیا جائے گا ہم مستقبل میں شاہزیب رند کی مذ ید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں ۔