24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان میں "ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ" کا اجراء تاریخی سنگ میل...

بلوچستان میں "ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ” کا اجراء تاریخی سنگ میل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمدبگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں "ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ” کا اجراء تاریخی سنگ میل ہے، خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ہمارا مقصد ہے کہ بلوچستان کی بیٹیاں ہاورڈ اور آکسفورڈ جیسی جامعات تک پہنچیں، محترمہ بے نظیر بھٹو دنیا بھر کی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں انڈومنٹ فنڈ آج ایک بیج ہے، کل تناور درخت بن کر بلوچستان کی خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہ وئے کیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی ،صوبائی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹرربابہ بلیدی ،صوبائی وزراء ،میرسلیم احمدکھوسہ،میرعاصم کرد گیلو، میرصادق عمرانی ،صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ، سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء ،پارلیمانی سیکرٹری عبدالصمد گورگیج، سینیٹرسردارعمر گورگیج ودیگر بھی موجود تھے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، بلوچستان میں "ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ” کا اجراء تاریخی سنگ میل ہے اس فنڈ سے ہزاروں خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے میں مدد ملے گی، بلوچستان کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انہیں صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ حکومت انڈومنٹ فنڈ کو بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک لے جائے گی، ہمارا مقصد ہے کہ بلوچستان کی بیٹیاں ہاورڈ اور آکسفورڈ جیسی جامعات تک پہنچیں، محترمہ بے نظیر بھٹو دنیا بھر کی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، تاریخ فیصلہ کرے گی کہ کون سا نظریہ درست ہے، خواتین کو خودکش جیکٹ دینا یا انہیں بزنس اور تعلیم کے مواقع دیناہے ،انہوں نے کہاکہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیر تعمیر آٹھ ہزار گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو د یئے جائیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو کے اقدامات قابل تحسین ہیں، بلوچستان حکومت ترقی نسواں کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو کے نقش قدم پر چل رہی ہے، انڈومنٹ فنڈ آج ایک بیج ہے، کل تناور درخت بن کر بلوچستان کی خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنائے گا، وزیر اعلیٰ نے مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے ہمراہ خواتین میں کاغذات تقسیم کیے اور منتظمین کو شیلڈز دیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں