
کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔ آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو ترجیح دیں گے۔
یہ بات انھوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بہترین کابینہ تشکیل دیں گے، گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر کے جلد کابینہ بنائیں گے، آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو ترجیح دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ ہوا تھا۔ اس ڈائیلاگ میں فیصلے کے تحت سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں بلوچستان سے تینوں جماعتوں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کو سینیٹ کی ایک، ایک نشست ملی۔