23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینبلوچستان میں ہاؤسنگ منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کو چین سے...

بلوچستان میں ہاؤسنگ منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کو چین سے 6 ملین ڈالر موصول

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):پاکستان کو بلوچستان میں گھروں کی تعمیر کے لیے چین کی جانب سے 6 ملین ڈالر کی گرانٹ موصول ہوئی ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جولائی 2025 کے لیے جاری ماہانہ غیر ملکی اقتصادی معاونت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی طرف سے 6 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے’’ویلتھ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی تعاون بلوچستان میں گھروں کی تعمیر نو پر مرکوز ہے جو اکثر سیلاب اور دیگر قدرتی چیلنجز سے متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعاون پاکستان کی ترقی کے لیے چین کے عزم اور ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور ہاؤسنگ کی استعداد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ امداد براہِ راست بے گھر خاندانوں کو مدد فراہم کرے گی اور انہیں تباہ کن ماحولیاتی واقعات کے بعد پائیدار رہائشی حل فراہم کرے گی جبکہ یہ معاونت پاکستان کی وسیع تر تعمیرِ نو اور بحالی کی حکمتِ عملیوں کے ساتھ منسلک ہے جہاں چین کے ساتھ شراکت داری جیسے بین الاقوامی تعاون اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر ندیم الحق نے ’’ویلتھ پاکستان ‘‘کو بتایا کہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے چینی گرانٹ مقامی اقتصادی سرگرمی کو فروغ دے گی، روزگار کے مواقع پیدا کرے گی اور کمیونٹی کی لچک میں اضافہ کرے گی، جو مستقبل کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔

یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یہ گرانٹ پاکستان کے لیے چین کی وسیع تر ترقیاتی معاونت کا حصہ ہے ،جس میں بنیادی ڈھانچے، توانائی اور سائنسی تحقیق کے منصوبوں کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات مسلسل فروغ پا رہے ہیں اور چین پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ایک بڑا شراکت دار بھی بنا ہوا ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں