27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان میں ہماری خواتین نے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کے...

بلوچستان میں ہماری خواتین نے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں، گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ خواتین وکلاء محض مؤکلوں کی وکالت نہیں کرتیں بلکہ وہ ہماری نصب آبادی پر مشتمل خواتین کے مستقبل کی تشکیل کے حوالے سے بھی نئے راستے کھول رہی ہیں. یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی خواتین کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں اپنے کیرئیر میں مزید سبقت حاصل کرنے کیلئے مدد اور رہنمائی فراہم کریں۔

متعلقہ اداروں میں خواتین کیلئے مقرر کردہ پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد سے خواتین کی شرکت اور نمائندگی میں زبردست اضافہ ہوگا. خاتون محتسب بلوچستان کی تقرری میرٹ پر بہت جلد عمل میں لائی جائیگی۔ میں ایک ایسے مستقبل قریب کا تصور کرتا ہوں جہاں سیشن ججز، سول ججز، پراسیکیوٹر جنرل اور بار ایسوسی ایشنز میں دیگر اہم عہدوں پر خواتین فائز ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی وائس پریذیڈنٹ عمیرہ منیر کی قیادت میں فیمیل وکلاء پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میں زندگی کے تمام شعبوں خواتین کی بھرپور شرکت کا حامی ہوں، سردست خواتین وکلا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

- Advertisement -

علاہ ازیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی آواز سنی جائے تاکہ خواتین خوب ترقی کر سکیں اور ہمارے معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ بلوچستان میں ہماری خواتین نے زندگی کے ہر میدان اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ یہ ان لوگوں کو انصاف تک رسائی فراہم کرنے کیلئے انتھک محنت کرتی ہیں جنہیں انصاف کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ واقعی وکالت کے شعبے میں آپ کی لگن اور استقامت معاشرہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ ایسی لگن اور مہارت سے قانونی نظام اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597167

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں