بلوچستان میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا،26لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر،ایمر جنسی سینٹر

58
اے اے سی (جنرل) عدیل حسین شاہ کی کیال میں پولیو مہم کے تیسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت

کوئٹہ۔ 02 فروری (اے پی پی):ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کوآرڈینیٹر انعام الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی،سات روزہ مہم میں 26لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے ،پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 2024 کے دوران ملک میں73 اور سب سے زیادہ بلوچستان میں 27 پولیو کے کیسز ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، جھل مگسی، ژوب،قلعہ سیف اللہ ،نوشکی ، لورالائی، پشین،خاران، جعفرآبا اور د چاغی سے رپورٹ ہوئے ہیں،ملک کے مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کے موجودگی کی تصدیق کا سلسلہ جارہا ہے،وائرس تاحال ماحولیات میں موجود ہے قطروں کیساتھ بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکہ جات لگانا ضروری ہے

، انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو وائرس اور معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں،بچے پولیو سمیت خسرہ، نمونیہ اور دیگر خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں گے، 2025 کو پولیو کیسز روکنے کا سال بنانے کے لئے سب نئے عزم کا ساتھ کردار ادا کریں گے۔ کوئٹہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔