بلوچستان کا مالی سال 2019-20ءکا 419ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ پیش

79

کوئٹہ۔ 19جون(ا ے پی پی)بلوچستان کا اگلے مالی سال 2019-20ءکا 419ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ پیش کیا گیا ہے ،بجٹ میں 48ارب سے زائد کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے جس میںترقیاتی اخراجات کے لئے ایک کھرب سے زائدرقم رکھی گئی ہے ،وفاق سے صوبے کے محصولات 339 ارب روپے رہیں گے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لئے سب سے زیادہ رقم تجویز کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ صحت ، امن وامان ، توانائی ، آب پاشی کے لئے بھی خاطرخواہ رقومات رکھی گئی ہیں ، سرکاری ملازمین گریڈ ایک تا 16کے لئے وفاق کی طرز پر 10فیصد ایڈہاک ریلیف ،17تا 20کے افسران کو تنخواہوںمیں5فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا ۔کم سے کم تنخواہ کی حد17500مقرر کرنے کا اعلان کیاگیا ،اگلے مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے ایوان میں پیش کیا ۔