کوئٹہ۔ 15 نومبر (اے پی پی):نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کیبنٹ نے انفارمیشن کمیشن کو منظور کیا ہےاور ہم بہت جلد انفارمیشن کمشنرز کی نوٹیفیکشن کریں گے۔نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ انفارمیشن کمیشن بلوچستان کا فعال ہونا ان کی ترجیحات میں ہے،
لہذا انہوں نے ذاتی دلچسپی سے دن رات جدوجہد کرکے بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے رولز آف بزنس بلوچستان صوبائی کیبنٹ سے منظور کروائے اب بہت جلد وہ بلوچستان میں پہلی بار بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے 04 انفارمیشن کمشنرز کو تعینات کرائیں گیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر بہرام لہڑی اور میر بہرام بلوچ کے ساتھ ملاقات کے دوران میں کیا۔