بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم شہباز شریف

349

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے گورنر بلوچستان عبدالولی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے انتظامی امور پر بات چیت اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نا مکمل ہے ۔