بلوچستان کی ثقافت اپنی روایات، مہمان نوازی اور بہادری کی علامت ہے،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

164
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2025ـ26 کے بجٹ اورپی ایس ڈی پی کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس

کوئٹہ۔ 02 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے ہماری ثقافتی پہچان کا مظہر ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت اپنی روایات، مہمان نوازی اور بہادری کی علامت ہے، جس کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے ورثے پر فخر محسوس کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تہذیب و ثقافت دنیا بھر میں امن و محبت کا پیغام دیتی ہے اور بلوچ کلچر ڈے پر تمام قبائل کے اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ خوش آئند ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تاکہ ہماری ثقافتی روایات مزید مستحکم ہوں اور آنے والی نسلوں تک منتقل کی جا سکیں۔