کوئٹہ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ اور دکھوں کا مداوا کرنے کا وقت آگیاہے ، بلوچستان میں اتنا پوٹینشل ہے کہ اگر ہم مواقع فراہم کریں سرمایہ کاری کوفروغ دیں تو یہ پورے پاکستان کو سنبھال سکتاہے ،وزیراعظم شہبازشریف کے یوتھ امپاورمنٹ اور وومن امپاورمنٹ کے حوالے سے وعدے کو عملی جامہ پہنایاجارہاہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے میچنگ گرانٹس کے تیسرے مرحلے میں چیکس کی تقسیم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپاکستان پاورٹی ایلویشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو نادر گل بڑیچ ودیگربھی موجود تھے ۔رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ بلوچستان میں اتنا پوٹینشل ہے کہ اگر ہم مواقع فراہم کریں سرمایہ کاری کوفروغ دیں تو یہ پورے پاکستان کو سنبھال سکتاہے ،وزیراعظم شہبازشریف کے یوتھ امپاورمنٹ ،وومن امپاورمنٹ کے حوالے سے وعدے کو عملی جامہ پہنایاجارہاہے
،پاکستان میں معیشت بحال اور تمام اشاریئے مثبت نظر آرہے ہیں ،دنیا کے وہ ممالک جو 8سال پاکستان کا رخ نہیں کررہے تھے آج پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ،بیرونی سرمایہ کاری سے مواقع میں اضافہ ہوگا، یہ وہ مواقع ہیں جہاں پاکستانی اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں ماحول بہتر ہورہاہے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں بلوچستان سے متعلق محرومیاں کاخاتمہ اور دکھوں کا مداوا کرناہے
،مختلف مواقع پر بچوں وبچیوں سے بات چیت ہوئی ہے یہ بچے کام کے جذبے سے سرشار ہیں یہ کام کرناچاہتے ہیں ،سب کو مل کر ڈیلور کرناہوگا ،انہوں نے کہاکہ سیلانی ٹرسٹ اور نیوٹیک کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ نوجوان جو پاکستان کے ساتھ اپنے علاقے کی ترقی مشروط کرتے ہیں انہیں مواقع دیں ،ہمیں اپنے ماضی کو نہیں بھولنا چاہیے وقت آگیاہے کہ جو قربانیاں دی گئی ہیں اس کاازالہ کیاجائے ۔