26 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان کی وکلاء برادری بھارتی ناپاک عزائم کے خلاف مسلح افواج اور...

بلوچستان کی وکلاء برادری بھارتی ناپاک عزائم کے خلاف مسلح افواج اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں،میر عطاء اللہ لانگو

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):بلوچستان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو نےکہا ہے کہ بلوچستان کی وکلاء برادری بھارتی ناپاک عزائم کے خلاف حکومت، مسلح افواج اور ریاست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔یہ بات انھوں نے جمعہ کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی،بلوچستان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو نےکہا کہ وکلاء بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہیں کہ وطن عزیز کی بقاء،سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا

پاکستان ایٹمی ملک اور خطے میں امن کا خواہاں ہے اگر ہندوستان نے جنگ مسلط کی تو شکست ان کا مقدر ہوگی۔ میر عطاء اللہ لانگو نےقومی سلامتی کمیٹی کے بروقت اجلاس کے انعقاد اور جامع لائحہ عمل مرتب کرنے پروزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی جارحیت اور مشکل کی گھڑی میں وکلاء برداری پاک فوج اور ریاست کےساتھ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587860

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں