بلوچستان کی پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

88

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔ جمعہ کو صدر مملکت نے حب کا دورہ کیا جس کا مقصد بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے والد کی وفات پر ان سے تعزیت کرنا تھا۔ بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے نئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں خشک سالی کا عارضی خاتمہ ہوا ہے تاہم صوبہ کو پانی کی قلت جیسے مسائل کے خاتمہ کیلئے مو¿ثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔