12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومضلعی خبریںبلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی ایوان...

بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی ایوان میں پیش کر دی گئی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 فروری (اے پی پی):بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی ایوان میں پیش کر دی گئی۔،پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار نے بلوچستان اسمبلی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق پہلے سال کے دوران اسمبلی کے 12 سیشن منعقد ہوئے ، ایک سال کے دوران 12 قوانین اور 47 قراردادیں منظور کی گئیں۔سیشنز میں 102 روز کے دوران 1273 منٹ اسمبلی کا اجلاس جاری رہا، بلوچستان اسمبلی نے پہلے پارلیمانی سال میں 12 قوانین منظور کئے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے 18 جبکہ دیگر پرائیویٹ ممبرز نے 29 قراردادیں پیش کیں جنہیں منظور کیا گیا۔اسمبلی نے پہلے سال میں 64 سوالات اور 6 توجہ دلاؤ نوٹس نمٹائے جبکہ ایک تحریک التواء پیش کی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567451

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں