بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، سیدال خان

65
Deputy Chairman Senate Syedal Khan
Deputy Chairman Senate Syedal Khan

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قلات حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سکیورٹی فورسز پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور بہترین علاج کی ہدایت بھی کی۔ سیدال خان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں امن و امان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے عزم سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

انہوں نے قلات حملے پر قوم کی جانب سے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے قومی یکجہتی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،سکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے بلند ہیں،ملک کے امن و استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔