29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کو موسم زیادہ تر گرم اور...

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کو موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے،موسمیاتی مرکز بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 10 جولائی (اے پی پی):موسمیاتی مرکز بلوچستان نے پیشنگوئی کی ہے کہ جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی مرکز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں (46 °C)، دالبندین میں (45°C)، نوکنڈی اور سبی میں (44°C)، لسبیلہ میں (43°C)، پنجگور میں (42°)، کوئٹہ میں (37°C) اور گوادر میں (35°C) ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=483522

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں