کوئٹہ۔ 11 جولائی (اے پی پی):بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں (کل) جمعہ کو گردآلود ہوائیں چلنے اور کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم بارکھان، موسیٰ خیل،ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور گردونواح میں چند ایک مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم بارکھان، موسیٰ خیل، کوئٹہ،ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، کوہلو، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین اور سبی میں 46، لسبیلہ میں 44، تربت اور پنجگور میں 42، کوئٹہ، خضدار اور ڑوب میں 39، بارکھان میں 38 اور پسنی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=483896